April 28, 2025
پاکستان

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار، خاتون اور بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او مردان کے مطابق تخت بھائی میں جلالہ کے قریب دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، گاڑی جیسے ہی پُل سے گزری زور دار دھماکا ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مردان کے علاقہ تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا جبکہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video
X