April 16, 2025
انٹر نیشنل

سعودی عرب کا مختلف شعبوں کے ماہر اور باصلاحیت غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

ریاض: آج جاری ہونے والے شاہی فرمان میں مذہب، طب، سائنس، ثقافت، کھیل اور تکنیکی شعبوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل غیر ملکی ماہرین اور غیر معمولی ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی تعمیر اور ترقی میں حصہ ڈالنے والے غیرملکی سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، موجد، پیشہ ور ماہرین اور کاروباری افراد کو شہریت دی جائے گی۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ولی عہد کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دنیا کے بہترین دماغوں کے لیے سعودی عرب کو پسندیدہ جگہ بنایا جائے اور غیر معمولی تخلیقی ذہن کے حامل افراد اس جانب  متوجہ ہوں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video
X