پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر کو اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن میں کاسٹ کرلیا گیا۔
سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے جس میں مسلمان جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی فتوحات کو دکھایا گیا ہے۔
اس سیریز کا پہلا سیزن پاکستان اور ترکیہ میں اپنی اپنی زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے، پہلے سیزن کی پوری کاسٹ تُرک اداکاروں پر مبنی تھی جبکہ اسی سیزن میں پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن کی بھی انٹری ہوئی جنہوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار ادا کیا۔
Leave feedback about this