April 16, 2025
پاکستان

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

 کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے ، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو 65 شہریوں کی ہلاکت کی تفتیش میں اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ کا عنصر نمایاں کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 65 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کو رپورٹ کیا گیا ہے مگر حکومت اور پولیس نے قتل کیسز کی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ 65 شہریوں کی ہلاکت چھینا جھپٹی کے واقعات میں نہیں ہوئی ہے بلکہ اس میں دوران تفتیش 18 واقعات میں ٹارگٹ کلنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کو شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات بہتر انداز میں کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک اہم مسئلہ ہے جس کی روک تھام کیلیے پالیسی بنالی ہے اور پولیس کو بھی ٹاسک دیا ہے کہ بڑے اور چھوٹے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہریوں کے قتل کی تفتیش اور مقدمات کا جائزہ لیا گیا تو انکشاف ہوا ہے کہ 48 شہریوں کا قتل اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مزاحمت کے دوران ہوا مگر 18 سے زائد شہریوں کا قتل یا تو ٹارگٹ کلنگ ہے یا پھر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔

پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہونے کے بعد کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے ایک گروپ کا سراغ لگایا ہے جو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا ، سی ٹی ڈی نے دونوں ملزمان کی جیل سے حوالگی لی اور تفتیش میں وقار اور حسنین نے 13 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور 11 سےز ائد شہریوں کو زخمی کرنے کا انکشاف کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video
X