April 17, 2025
پاکستان قومی خبریں

گمبٹ میں پہلی بار ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عارضہ قلب کے کامیاب آپریشن پر گمبٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم کامیابی ہے ۔

گمبٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے پہلی مرتبہ ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے تھری ویسل کورونری آرٹری ڈیزیز کے مریض کا کامیاب آپریشن کیا جوکہ ہمارے عزم کی عکاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر گمبٹ کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کاLIMA سے LAD گرافٹ اور بائیں سرکم فلیکس کورونری شریان کی اسٹینٹنگ کی بیک وقت کامیابی بڑی خوشخبری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video
X