April 17, 2025
تازہ ترین پاکستان

فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایس سی او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قازق صدر کو ایس سی او پلس سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ہمارے درمیان اہم دستاویزات پر اتفاق رائے ہوا، اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی قبضے کی وجہ سے تنازعات سر اٹھا رہے ہیں اور تنازعات کے سبب انسانیت کو مسائل کا سامنا ہے اس لیے پرُامن بقائے باہمی کے لیے تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے موقع پر ہورہا ہے جب فلسطینیوں کو انسانیت سوز مظالم کا سامنا ہے، ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video
X