DailyHurriiyat Blog سائنس و ٹیکنالوجی ایپل اسمارٹ واچ نے سمندر میں پھنس جانے والے شہری کی جان بچا لی
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل اسمارٹ واچ نے سمندر میں پھنس جانے والے شہری کی جان بچا لی

نیو ساؤتھ ویلز: ایک آسٹریلوی شہری اپنی ایپل اسمارٹ گھڑی کا بروقت استعمال کرکے سمندر میں دوبنے سے بچ گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ رِک شیرمین بائرن بے کے ٹیلو بیچ پر سرفنگ سیشن میں

شریک تھے کہ اسی دوران وہ پانی میں گر گئے۔ لہروں کا کا رُخ غیرمستحکم تھا جس کی وجہ سے سے مزید ساحل سے دور ہوگئے۔

دریں اثنا رِک شیرمین کو یاد آیا کہ ان کے پاس اپنی ایپل واچ ہے۔ انہوں نے فوری طور پر ہنگامی خدمات کو کال ملائی جس پر دوسری طرف سے کال موصول کرلی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ انہیں پولیس، فائر بریگیڈ یا ایمبولینس، کس کی ضرورت ہے؟۔

شہری کا کہنا تھا  کہ اس وقت، میں خطرناک لہروں اور تیز ہواؤں کے درمیان سمندر میں گھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے گھڑی کو استعمال کرنا کافی مشکل تھا۔ دوسری طرف سے کالر کو سننے اور بولنے کے لیے مجھے اسے اپنے کان تک رکھنا پڑ رہا تھا۔

Exit mobile version