DailyHurriiyat Blog انٹرٹینمنٹ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ترکیہ میں ٹرینڈ کرنے لگے
انٹرٹینمنٹ

یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ترکیہ میں ٹرینڈ کرنے لگے

ترکیہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنے ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کی وجہ سے ترکیہ میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

سال 2023 کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب مقبول ہوا، اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی کو بین الاقوامی سطح پر پسند کیا گیا۔

‘تیرے بن’ نے مقبولیت کے بڑے ریکارڈ توڑتے ہوئے یوٹیوب پر مجموعی طور پر 3 بلین سے زائد ویوز بھی حاصل کیے جبکہ ڈرامے کی کامیابی نے یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کو بھی انٹرنیشنل اسٹار بنا دیا ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اب ڈرمہ سیریل ‘تیرے بن’ تُرک زبان میں ڈب کرکے ترکیہ میں بھی نشر کیا جائے گا، تاہم اب ترکیہ میں اس ڈرامے کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے۔

Exit mobile version